
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ ، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گفتگو
افغانستان میں قیام امن کیلئے علاقائی سطح پر تعاون ناگزیر ہے، افغانستان میں پنپنے والے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی
پیر 18 اکتوبر 2021 21:18

(جاری ہے)
وزیر خارجہ نے علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے حوالے سے پاکستان کے اقدام کی مکمل تائید اور حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اس اہم اجلاس کے بروقت انعقاد پر ایرانی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے اجلاس کے انعقاد اور باہمی گفت و شنید سے علاقائی سطح پر تعاون کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔
انہوںنے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے ہمارے نقطہ نظر میں مماثلت اور ہم آہنگی خوش آئند ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے علاقائی سطح پر تعاون ناگزیر ہے، افغانستان میں پنپنے والے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا اولین اجلاس، 8 ستمبر 2021 کو پاکستان کی دعوت پر بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا جس میں پاکستان،چین،ایران ،تاجکستان ،ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور اجلاس کے بعد ایک متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
تین برسوں میں 29لاکھ پاکستانیوں کا بیرون ملک منتقل ہونا معاشی ترقی کی دعویدارحکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید شیخ
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
-
پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کی بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے
-
اب سستی گیس کسی کو نہیں ملے گی
-
سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک اور ظالمانہ قراردے دیا
-
فینٹینیل کی سمگلنگ کے الزام میں انڈین کمپنی کے عہدے داروں اور اہلخانہ کے امریکی ویزے منسوخ
-
لاہورپولیس کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی، 565 ملزمان گرفتار کرلئے گئے
-
اسرائیل کوامریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، مسلم حکمران بےحسی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں
-
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
-
اسلام آباد : خواتین نے الیکٹریشن کورس مکمل کرکے نئی مثال قائم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.