تھائی ائیر ویز کا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

یکم جنوری 2022ء سے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ، 3 شہروں کے درمیان پروازیں آپریٹ کی جائیں گی

muhammad ali محمد علی پیر 18 اکتوبر 2021 21:48

تھائی ائیر ویز کا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2021ء) دبڑی غیر ملکی ائیرلائن کا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی تیسری بہترین ائیرلائن قرار دی جانے والی تھائی ائیر ویز نے یکم جنوری 2022ء سے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تھائی ائیر ویز بنکاک اور پاکستان کے تین شہروں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی ۔

ہفتے میں تین روز منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تھائی ائیر ویز نے شیڈول مرتب کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ چند برسوں کے دوران کئی بڑی بین الاقوامی ائیرلائن نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کیا۔ برطانیہ کی برٹش ائیرویز نے برسوں بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کیا،جبکہ جرمنی ائیرلائن نے بھی پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کئی دیگر غیر ملکی ائیرلائنز نے کورونا کی شدت کم ہونے کے بعد پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے بیرون ملک جانے والے طلباء کو مقرر کردہ ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر سے تمام مسافروں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہے، انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے جدید نظام لگائیں گے۔

تپیر کے روز ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آن لائن کچہری کے موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں صارفین نے معلومات حاصل کی گئیں اور شکایات بھی درج کرائی گئیں۔ اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے صارفین کے ائیرلائنز کے مسائل، ویکسی نیشن متعلق جوابات دیے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی بیرون ملک جانے والے طلباء کو ہدایت کی کہ بیرون ملک جانے والے طلباء مقرر کردہ ویکسین لگوائیں۔

تمام مسافروں کیلئے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ چین کیلئے چارٹرڈ فلائٹس چینی خود چارٹر کرتے ہیں، چین کیلئے شیڈول فلائٹس کی مشکلات موجود ہیں، کوشش ہے اس پابندی کا خاتمہ ہوجائے، انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے جدید نظام لگائیں گے، ای گیٹس کی تنصیب کیلئے نادرا اور ایف آئی اے سے مل کر کام کررہے ہیں۔