نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،محمود الرشید

ًہر مسلمان نبی کریم کی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہی:عید میلاد النبی پر پیغام

پیر 18 اکتوبر 2021 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دو جہانوں میں کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں۔عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منا کر ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ حضرت محمد مصطفی کی عظمت انسانی سوچ اور خیال سے بالاتر ہے۔

ہر مسلمان نبی کریمؐ کی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔عید میلاد النبیؐ پر اپنے پیغام میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بعض حلقوں کی جانب سے شر انگیز پروپیگنڈے کے بعد ہم پر لازم ہے کہ اپنی موجودہ او رآنے والی نسل کو بتایاجائے کہ ہم کس عظیم پیغمبر کے امتی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان نا مکمل ہے۔

آپ کی ولادت باسعادت پوری دنیا کے لئے رحمت کاباعث ہے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ معاشرے کی درست سمت رہنمائی کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، دینی تقریبات کا انعقاد نوجوان نسل کی درست سمت میں تربیت کا ذریعہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے احکامات ماننے اور نبی کریم کے مبارک طریقوں پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ۔ رسول پاک کی بڑھائی بیان کرنے سے تسکین قلب ملتا ہے۔ عشرہ شان رحمت اللعالمین منانے کامقصد بھی یہی ہے کہ ہم رسول پاک سے اپنی محبت کو مزید بڑھائیں

متعلقہ عنوان :