بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، شیخ رشید
یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےجو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید
دانش احمد انصاری منگل 19 اکتوبر 2021 04:15
(جاری ہے)
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےجو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے-شیخ رشید نے کہاکہ مہنگائی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں، کورونا کی وبا، قرضوں کی واپسی کے مسائل ہیں، عالمی بحران میں پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے جو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے، سب سے بڑے چور منہ صاف کرکے پھر آگئے ہیں، پاپڑ والے، دہی بڑے والوں کے اکاؤنٹس سے اربوں نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، کنویں کے مینڈکوں کا سیاست کا دور ختم ہوگیا ہے، بلاول دل کے قریب ہے، اس کے لیے سات خون معاف ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیا خطرناک ہوگی اس میں توڈنک ہی نہیں،اس ملک میں سیاست ایسے ہی چلتی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے آج گئے کل گئے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد 6 ماہ انتخابی مہم چلتی ہے، اپوزیشن کے پاس سیاسی سوچ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر بائیکس کی اسکواڈ ختم کردی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ اور جدید مانیٹرنگ گاڑیاں دی ہیں، ڈرونز لے رہے ہیں، لیکن اس سے لاٹھی چارج نہیں ہوسکتا، مشتعل ہجوم کو روکنے کے لیے نفری بڑھانی ہوگی، پولیس میں ایک ہزار مزید نوجوان بھرتی کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت ختم کردی گئی ہے، افغانستان کے مسئلے پر کابل اور دنیا کے ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر کا مقبرہ بنے گا، ڈیزائن ان کے گھر والوں نے دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سانحہ9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر
-
قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی وزارت خارجہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی مذمت
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات
-
'امریکہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے'، روس
-
وزیرداخلہ کی گوارد میں بہیمانہ واقعہ میں 7افراد کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
9 مئی جناح ہاؤس کیس، عدالت کا 6 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
پولیس نے وکلاءکے پرامن مارچ پر تشد د کرکے زیادتی کی ہے،بیرسٹر سیف
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
-
فیجی: انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے پر سابق وزیر اعظم کو جیل کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.