ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،بنگلا دیش نے عمان کو شکست دیدی

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:49

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،بنگلا دیش نے عمان کو شکست دیدی
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) بنگلادیش نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ رانڈ کے اہم میچ میں عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی ورلڈکپ کے اگلے رانڈ میں پہنچنے کی اس کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔الامارات کرکٹ گرانڈ مسقط میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عمان نے اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار بنگلادیشی ٹیم کے ابتدائی دو بلے باز لٹن داس اور مہدی حسن کو 21 کے مجموعے پر ہی آٹ کردیا تھا۔بعد ازاں تجربہ کار شکیب الحسن نے نوجوان بیٹسمین محمد نعیم کے ہمراہ 80 رنز کی شاندار شراکت بنا کر ٹیم کو پریشانی کے بھنور سے نکال دیا۔اس مجموعے پر شکیب الحسن 42 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، تاہم محمد نعیم نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا۔

(جاری ہے)

دوسرے اینڈ سے عمان نے وکٹیں لینے کا سلسلہ شروع کیا تو 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے محمد نعیم بھی دبائو میں آکر پویلین لوٹ گئے۔اننگز کے آخری لمحات میں محموداللہ کے 17 رنز کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم 153 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔عمان کی جانب سے بلال خان اور محمد نعیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کلیم اللہ نے دو اور ذیشان مقصود نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی بیٹنگ لائن ایک موقع پر مضبوط دکھائی دے رہی تھی تاہم اننگز کے درمیان میں یہ بنگلادیش کی تجربہ کار بولنگ کی آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔عمانی بیٹسمین جتندر سنگھ کے 40 اور کیشپ پراجاپتی کے 21 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی ذمہ دارانہ بیٹنگ نہیں کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور اسے 26 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الحمن نے 4 رنز دے کر ٹیم اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ شکیب الحسن بھی 3 اہم وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ پہلے بیٹ اور پھر بال سے عمدہ پرفارمنس دینے والے بنگلادیشی آل رانڈر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :