بیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:49

بیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 33400کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد5500کیوسک اور اخراج5500کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد13900کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد12200کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد42300کیوسک اور اخراج 37300کیوسک،چشمہ آمد42800کیوسک اوراخراج 44000کیوسک، تونسہ آمد40000 کیوسک اور اخراج39600 کیوسک، پنجند آمد2700کیوسک، اور اخراج 2700 کیوسک،گدو آمد 44500کیوسک اور اخراج 33700کیوسک، سکھر آمد40800کیوسک اور اخراج 9400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد10800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1511.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.824 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1179.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.150 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح641.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔