ہم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے معیار کو بلند کرنا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:14

ہم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے معیار کو بلند کرنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے معیار کو بلند کرنا ہے، ماں اور بچے کی صحت سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز کےزچہ بچہ سینٹرکے انتہائی نگہداشت کے شعبہ کے اضافی پلاٹ کا سنگ  بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ  جاپانی  سفیر کی پاکستان میں آخری اسائنمنٹ ہے، جاپان اورپاکستان کے 70 سال  سے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ حکومت جاپان ایسے پروگرام دیتی ہے جو عوام  کی فلاح کےلئے   ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات کےلئے جاپان کی خدمات  کی پوری دنیا معترف ہے۔ انہوں نےکہا کہ پمز ہسپتال وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے اور ہماری  بڑی خواہش ہے کہ عوا م کو  پمز ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر  ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جب جاپان کے سفیر دوبارہ پاکستان آئیں گے تو یہاں بڑی اور مثبت تبدیلی ہوگی۔