کالعدم تحریک لبیک کے اسلام آباد لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پولیس کا کریک ڈاﺅن
جڑواں شہروں میں متعدد اہم شاہراہیں بلاک کردی گئیں‘ فیض آبادپر بھاری نفری تعینات ‘واٹر کینن اور بکتر بندگاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں
میاں محمد ندیم
جمعہ 22 اکتوبر 2021
14:25
(جاری ہے)
خیال رہے کہ کالعدم جماعت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کو 12 اپریل سے گرفتار اپنے قائد حافظ سعد رضوی کی رہائی کے لیے احتجاجی دھرنے کی شکل دے دی تھی 3 روز تک لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے سامنے دھرنا دینے کے بعد کالعدم تنظیم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے جاری بیان میں یہ انتباہ بھی دیا تھا کہ اگر مظاہرین کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو اس کے لیے منصوبہ تیار ہے چنانچہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور میٹرو اسٹیشنز سمیت مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے. ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے گزشتہ تقریباً 24 گھنٹوں کے دوران کالعدم ٹی ایل پی کے 100 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیا ہے احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چھٹی پر گئے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے. اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ واٹر کینن اور بکتر بندگاڑیاں بھی فیض آباد پہنچا دی گئیں علاوہ ازیں آنسو گیس کی شیلنگ کے سامان سے لیس پولیس کے دستے بھی فیض آباد میں موجود ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ مظاہرین کو کسی صورت فیض آباد نہ پہنچنے دیا جائے. راولپنڈی میں سڑکیں بلاک اور میٹروبس سروس معطل ہونے کے باعث دفاتر جانے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو اسلام آباد کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی بھی ہدایت کی اس حوالے سے جاری بیان میں پولیس نے کہا کہ شہر میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر کی مختلف سڑکیں بلاک کر کے ٹریفک کارخ موڑ دیا ہے. راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اسٹیڈیم روڈ راولپنڈی سے نائنتھ ایونیو سگنل پر ٹریفک کو دونوں جانب موڑ دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی کہ متبادل کے طور پر نائنتھ ایونیو اسلام آباد اور فیض آباد سے راولپنڈی جانے والے مسافر آئی جے پی روڈ استعمال کرے پولیس کے مطابق مری روڈ پر فیض الاسلام اسٹاپ ٹریفک کے دونوں اطراف بند ہے لہٰذا متبادل کے طور پر اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے مسافر اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں. علاوہ ازیں ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک دونوں اطراف جناح ایونیو کو بند کردیا گیا ہے اور ریڈ زون کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے شہریوں کو متبادل کے طور پرن ادرا چوک اور ایوب چوک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پی روڈ تک سوہان سٹاپ پر ٹریفک کو موڑا گیا ہے اور شہریوں کو متبادل طور پر فیصل ایونیو استعمال کرنے کا کہا گیا ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد تک دونوں سائیڈوں پر کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے تا کہ مری روڈ پر کسی جانب سے بھی ٹریفک داخل نہ ہو سکے. دوسری جانب نائتھ ایونیو سے راولپنڈی کی جانب آنے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا اور اسلام آباد جانے والے شہری پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد داخل ہو سکیں گے پولیس کے مطابق اولڈ ائیر پورٹ روڈ اور مال روڈ تمام ٹریفک کے لیے کھلی ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہائی کورٹ چوک، کچہری اور مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے علاوہ ازیں راولپنڈی انتظامیہ نے گوالمنڈی، سٹی صدر روڈ، کامران مارکیٹ میں مختلف مقامات کو بھی سیل کردیا جس کے باعث شہریوں کو اشیائے خور و نوش کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے.
مزید اہم خبریں
-
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آصف زرداری ایوان صدر سے چلے جائیں، نجم سیٹھی کا دعویٰ
-
پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کا پہلا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب
-
عمران خان سے متعلق فیصلہ آیا تو ن لیگ کی قیادت پریشان ہوگئی، منصور علی خان کا انکشاف
-
کرکٹ کی دنیا کے 21 سابق لیجنڈ کپتانوں نے عمران خان کیلئے آواز بلند کردی
-
سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ دار ن لیگ ہے، سہیل آفریدی
-
پاکستان میں اقلیت حکومت کررہی ہے اور ملک میں جبر کا ماحول ہے، سربراہ جے یو آئی ف
-
رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ
-
وزیراعطم کے بیرون ملک دوروں پر مولانا فضل الرحمان کا معنی خیز تبصرہ
-
تم اڈیالہ واپس جانے کیلئے بالکل فٹ ہو!
-
پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں، سیاست میں ان کی مداخلت مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
-
ایران کیخلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی. سابق امریکی وزیردفاع
-
جو اختیارات پارلیمنٹ کے ہونے چاہئیں وہ مقتدرہ کے ایک آدمی کو دے دیئے گئے، مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.