یونیورسٹی آف سرگودھا ، ایم اے ،ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 28اکتوبر سے شروع ہوں گے،رول نمبر سلپس جاری کردی گئیں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:44

یونیورسٹی آف سرگودھا ، ایم اے ،ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 28اکتوبر ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایم اے ،ایم ایس سی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 28 اکتوبر جبکہ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات12نومبر سے شروع ہوں گے۔کنٹرولر امتحانات  ڈاکٹر محمد بشیر کے مطابق طلباء کی ڈیٹ شیٹ تیار کر کے رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں۔ پرائیویٹ طلباء کی رول نمبر سلپس آن لائن جاری کی گئی ہیں۔

پرائیویٹ امیدوارامندرجہ ذیل لنک پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے رول نمبر سلپس ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
http://annual.su.edu.pk/Examination/RollNoSlip/RollNoSlipsجبکہ ریگولر اورلیٹ کالج امیدواروں کی رولنمبر سلپس ان کے متعلقہ کالجوں کے پرنسپل کوبذریعہ ای میل بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبہ کے داخلہ فارم پر اعتراضات ہیں انکی لسٹ بھی یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے ایسے طلبہ امتحان شروع ہونے سے قبل اعتراضات کی درستگی کروا کر رولنمبر سلپ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پرائیویٹ امیدوارنے امتحان شروع ہونے سے قبل مذکورہ لنک سے اپنی رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ نہ کی یا اعتراضات کی درستگی کروا کر رول نمبر سلپ حاصل نہ کی تو یونیورسٹی اسکے تعلیمی نقصان کی ذمہ دار نہ ہوگی۔ کسی بھی امیدوار کو بذریعہ ڈاک رولنمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد بشیر نے کہا کہ اساتذہ اور طلباء کی صحت ہمیں عزیز ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تمام امتحانات کے دوران حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں ے کہا کہ امتحانات کے علاوہ یونیورسٹی آف سرگودھا  کے ہر شعبہ میں حکومت کی جانب سے جاری کر دہ  ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،جس میں سماجی فاصلہ اورماسک کا استعمال سر فہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :