سینیٹر شیری رحمان کا پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ میں برقرار رہنے پر تشویش کا اظہار

بلز بلڈوز کرنے کے باوجود حکومت پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکال سکی، نائب صدر پیپلز پارٹی کا بیان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:06

سینیٹر شیری رحمان کا پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ میں برقرار رہنے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ میں برقرار رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود حکومت پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکال سکی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت 4 نکات پر ابھی حکومت نے عمل نہیں کیا، فیٹف سیاسی جماعت نہیں جس کے خلاف آپ بیان بازی کرکے دبائو ڈال رہے تھے۔

انہوںنے کہاکہ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں کیوں ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو اس معاملے پر وضاحت دینی ہوگی، حکومت ایک بار پھر نرخوں میں اضافے کا منصوبا بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں ہے، دہشگردی بڑھ رہی، ڈالر 174 روپے کی اونچی سطح پر ہے، مہنگائی بے قابو ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایک خاتون صحافی کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے