نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور سیکرٹری آر ٹی اے نے ایم -2 ٹول پلازہ اسلام آباد پر مسافروں ، مختلف روٹس والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی ویکسینیشن کے حوالے سے چیکنگ کی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور سیکرٹری آر ٹی اے نے جمعہ کے روز ایم -2 ٹول پلازہ اسلام آباد پر مسافروں ، مختلف روٹس والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی ویکسینیشن کے حوالے سے چیکنگ کی۔ ٹیم نے ایسی درجنوں گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن میں  بغیر ویکسینیشن ڈرائیورز اور سواریوں کو لیکر جا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران ایسے تمام مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی تھی مزید برآں ایسے تمام مسافروں کو انہیں بسوں کے ذریعے واپس بس اسٹینڈ بھیج دیا گیا۔ ٹیموں نے موقع پر موجود ایسے تمام مسافروں اور ڈرائیورز کو کورونا سے بچاؤ کیلئے کینسائینو ویکسین کی سنگل شاٹ بھی لگائی۔ ایم -2 ٹول پلازہ پر کوویڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے این سی او سی کی طرف سے ویکسینیشن ہدایات کی خلاف ورزی پر درجنوں ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کے علاوہ انہیں تھانے لے جایا گیا۔