سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

سات رکنی لارجر بنچ کی رکن جسٹس عالیہ نیلم کے رخصت پرہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:19

سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے 2نومبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

سات رکنی لارجر بنچ کی رکن جسٹس عالیہ نیلم کے رخصت پرہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کررہاہے ۔عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔