چینی صدر کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی سالگرہ تقریب میں شرکت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:38

چینی صدر کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی سالگرہ تقریب میں ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) چینی صدر پیر کو اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ پیر کے روز اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب کریں گے۔