Live Updates

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدامات

کاشتکاروں کو تمام سبسڈی کیش ٹرانسفر کے طور پر براہ راست فراہم کرنے کے لئے کسان کارڈ کی تقسیم شفاف اور تیز رفتار انداز میں جاری

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:11

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدامات
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداد کے کسان دوست اقدامات کے تحت کاشتکاروں کو تمام سبسڈی کیش ٹرانسفر کے طور پر براہ راست فراہم کرنے کے لئے کسان کارڈ کی تقسیم شفاف اور تیز رفتار انداز میں جاری ہے اس ضمن میں اب تک ڈویژن میں 61 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ ایک ہزاد 587 کسانوں کے ایچ بی ایل کنکٹ اکائوٹ اوپن ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع میں اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 100 کاشتکار کسان کارڈ کے لئے رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں جن میں سے 87 ہزار 810 درخواستیں مراحل میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کی کسان کارڈ کے اجراء کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، کسان متعلقہ شرائط وضوابط کیمطابق رجسٹریشن کراکر اس اہم پروگرام کے تحت کسان کارڈ حاصل کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :