اسرائیلی وزیراعظم کی روسی صدرسے ملاقات، ایران اور شام کے امور پربات چیت

اسرائیلی وزیراعظم کی شام میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے ،روسی صدرکی حکومتی اداروں کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:54

اسرائیلی وزیراعظم کی روسی صدرسے ملاقات، ایران اور شام کے امور پربات ..
سوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پرروس آئے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے روس کے شہر سوچی میں ملاقات کی ہے۔ دونوں رہ نماں نے شام اور ایران کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاہے۔ بات چیت میں مشرق وسطی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے روسی صدر پوتین کو آگاہ کیا کہ تل ابیب شام پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا جبکہ روسی صدر نے مطالبہ کیا کہ شام پر حملوں میں حکومتی اداروں اور بنیای ڈھانچے کو نشانہ نہ بنایا جائے۔روسی صدر نے بینیٹ کو یقین دلایا کہ روس اور اسرائیل کے شام کے حوالے سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن اس کے ساتھ رابطے کے نکات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

پوتین نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو ڈرون کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تل ابیب کے ساتھ ایک ٹیم بنانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔بینیٹ کے ساتھ اپنی بات چیت کے آغاز میں صدر پوتین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو سراہا اور کہا کہ شام سمیت مشرق وسطی میں روس اور اسرائیل کے کئی مفاات مشترک ہیں۔صدر پوتین نے اس ملاقات کو منفرد اور قابل اعتماد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو تل ابیب کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھیگا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ بینیٹ اپنے پیشرو نیتن یاھو کے طرز عمل پر کام جاری رکھے گا۔