مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملنے کی وجہ بتادی

ایوارڈ اس لئے ملا کیونکہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا، اداکارہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملنے کی وجہ بتادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہوش حیات نے ناقدین کے اعتراضات پر کہا کہ ’ مجھے ایوارڈ اس لئے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے زیادہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہی میں پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے نہیں گئی‘۔

متعلقہ عنوان :