سرگودھا ،ڈینگی لاروا کی تلاش میں آؤٹ ڈور کے بعد انڈور تلاش کا کام شروع کر دیا گیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:30

سرگودھا ،ڈینگی لاروا کی تلاش میں آؤٹ ڈور کے بعد انڈور تلاش کا کام شروع ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سرگودھا میں ڈینگی لاروا کی تلاش میں آؤٹ ڈور کے بعد انڈور تلاش کا کام شروع کر دیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انسداد ڈینگی ٹیم نے گھروں میں داخل ہو کر صورتحال کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں ڈینگی لاروا کی تلاش کے لئے انسداد ڈینگی ٹیموں نے آؤٹ ڈور کے بعد انڈور لاروا تلاش مہم شروع کر دی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی قیادت میں انسداد ڈینگی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے بلاک 28 کے گھروں میں اچانک داخل ہو کر ڈینگی لاروا کی تلاش میں معائنہ کیا اور لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :