ڈپٹی کمشنر کا پاک بھارت ٹی 20ٹاکرا براہ راست دکھانے کافیصلہڈپٹی کمشنر کا پاک بھارت ٹی 20ٹاکرا براہ راست دکھانے کافیصلہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:43

ڈپٹی کمشنر کا پاک بھارت ٹی 20ٹاکرا براہ راست دکھانے کافیصلہڈپٹی کمشنر ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں کل ہونے والے پاک بھارت کے بڑے ٹاکرے کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو روایتی حریفوں کا میچ براہ راست بڑی سکرین پر دکھانے کیلئے انتظامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے باسکٹ بال کورٹ میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے  انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس گراونڈ سے ملحقہ کورٹ میں پاک بھارت میچ کے لئے بڑی سکرین لگائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی اور پارکنگ کے بہترین انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔