دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل

ہفتہ 12 جولائی 2025 12:13

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)کرکٹ پاکستان نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔نوجوان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت سنبھالیں گے۔ یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس اسکواڈ کا انتخاب مستقبل کے لیے ٹیلنٹ کی نشوونما کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف یہ سیریز نہ صرف نئے کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلنج ہوگی بلکہ یہ پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے بھی اہم ثابت ہوگی۔