Live Updates

بھارت کیخلاف پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون سامنے آگئی

حیدر علی 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 13:16

بھارت کیخلاف پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ قومی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے حیدر علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی پر 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کوہلی الیون کی بیٹنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی شاہینوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر الیون ٹیم کی کامیابی کے لیے پرامید ہے۔                                                                                                                        
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :