مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک کشمیری کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
میڈیا میں آنے والی افسوس ناک تصویر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاری بربریت کا عکس ہے جس سے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ
اتوار 24 اکتوبر 2021 23:30
(جاری ہے)
دفتر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے کشمیری، بھارتی قبضے اور ظلم کے تحت مستقل خوف اور خطرے کے ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ نئی دہلی نے دنیا کے سب سے زیادہ فوج سے بھرے ہوئے علاقے میں مسلسل من گھڑت پروپیگنڈے کو جاری رکھا ہوا ہے۔
بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی-آر ایس ایس اتحاد کی حکمرانی میں صرف ایک چیز بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ‘معمول’ بنادیا گیا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم کا جواز پیش کرنے کے لیے جو دہشت گردی کی تھی اس کا پردہ فاش کر دیا گیا ہے۔پاکستان نے کہا کہ بھارت کی برسوں سے جاری جارحیت اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی جائز جدوجہد میں پرعزم ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو اپنے متنوع ہتھکنڈوں کو جاری رکھنے کے بجائے اپنے زیر قبضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے پائیدار حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.