ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر میمز کا طوفان آگیا

ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے میمز شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 اکتوبر 2021 00:00

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر میمز کا ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی ۔ پاکستان کی تاریخی فتح اور بھارت کی شکست کے بعد ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے میمز شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے بھارتی اداکار ریتھک روشن کی فلم کا سین شیئر کیا ہے جس میں وہ غمزدہ حالت میں بیٹھے رو رہے ہیں۔

ایک صارف نے میم ٹوئٹ کی جس میں دکھایا گیا کہ بھارت کی شکست پر بھارتی صارفین اپنے کھلاڑیوں کی تصاویر جلا رہے ہیں اور غصے میں سیٹ توڑ رہے ہیں، صارف نے لکھا کہ بھارت میں اس وقت ایسی ہی صورتحال ہے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کی جس میں پاکستان بھارت کے ورلڈکپ میچز کے حوالے سے بننے والے لطیفوں کی قبر دکھائی گئی ہے، صارف کا کہنا ہے کہ اب موقع موقع اشتہار کا اختتام ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی میچ کے دوران دبئی کے سٹیڈیم میں موجود تھے، اسی حوالے سے ایک صارف نے ٹوئٹ کی جس میں اکشے کمار ایک تصویر میں خوش دکھائی دے رہیں اور میچ کے بعد نتائج کے حوالے سے ان کی روتے ہوئے تصویر دکھائی گئی۔
ایک بھارتی صارف نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں الٹا لیٹے ہوئے ہیں اور ساتھ میں ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما غمزدہ حالت میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

ایک صارف نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی فلم کا سین شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنا غم مٹانے کے لیے شراب کا سہارا لے رہے ہیں، صارف کے مطابق اس وقت تمام بھارتی شائقین کرکٹ کی یہی حالت ہے۔