جی سی یو میں فائن آرٹس طلباء کی پراجیکٹ نمائش کا انعقاد

پیر 25 اکتوبر 2021 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کے طلباء کی پراجیکٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نمائش کا افتتاح کیا ،اس موقع پر شعبہ فائن آرٹس کے چیئرپرسن عرفان اللہ بابر بھی موجود تھے ۔طلباء نے نمائش میں مختلف سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا جن میں خود آگاہی، پانی کی قلت اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء کی جانب سے سماجی مسائل کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے پوسٹر، ڈاکومینٹری، پمفلٹ اور سوشل میڈیا پیجز سمیت مکمل آگاہی اور پروموشنل مواد پر اشتہاری مہم پیش کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے طلباء کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آگاہی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا اور سماجی مسائل پر ٹارگٹڈ مہم چلائی۔شعبہ فائن آرٹس کے چیئرپرسن عرفان اللہ بابر نے کہا کہ بیشتر طلباء نے اپنی ڈگریاں مکمل کرنے سے پہلے ہی نامور کمپنیوں میں نوکریاں حاصل کر لی ہیں