قراقرم یونیورسٹی کے سپورٹس گالہ۔ کمپیوٹر سائنسز کی ٹیم نے والی بال چمپئن شپ 2021 اپنے نام کرلی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:52

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) قراقرم یونیورسٹی کے سپورٹس گالہ میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی ٹیم نے شعبہ آئی آر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر والی بال چمپئن شپ 2021 اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ آئی آر اور کمپیوٹر سائنسز کے مابین بیسٹ آف فائیوکے تحت والی بال میچ کرایا گیاتھا۔پہلا سیٹ شعبہ آئی آر نے باآسانی اپنے نام کیا۔جبکہ دوسرا اور تیسرا سیٹ میں شاندار اور کانٹے دار کھیل ہوا۔شعبہ کمپیوٹرسائنسز کی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین سیٹ جیت کر سال 2021کی والی بال چمپئن بن گئی۔دوران کھیل شائقین طلبا کا اپنی اپنی ٹیموں کے حوصلہ بڑھانے کے لیے شاندار نعرہ بازی بھی دیکھنے کو ملا۔

متعلقہ عنوان :