Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی کامیابیوں سے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ‘ مسرت جمشیدچیمہ

معاشی اشاریوں بارے مثبت رپورٹس سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں کے سارے دعوے ٹھس ہو گئے ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

منگل 26 اکتوبر 2021 11:53

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی کامیابیوں سے اپوزیشن کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں سمیٹ رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ،حکومت درست سمت میں گامزن ہے اور اس سے اپوزیشن کا منفی پراپیگنڈا بھی دفن ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تمام عالمی اداروں کی رپورٹس ہیں کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے گروتھ کر رہے ہیں جس سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں کے سارے دعوے ٹھس ہو گئے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ آئی ٹی اور ای کامرس سمیت دیگر شعبہ جات کی ترقی سے بھی ملک کی مجموعی قومی پیداوار اور اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ،معیشت کو ترقی دینے والے اشاریوں کے مثبت ہونے سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی ساشیں کرنے والے ناکام اور نامراد ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات