نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی منافع میں 17فیصد سے زائدکمی
ملٹی نیشنل اور خوراک کے شعبے بڑی کمپنیوں کی سالانہ آمدنی میں 105فیصد تک اضافہ
میاں محمد ندیم بدھ 27 اکتوبر 2021 13:05
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں اتنا منافع نہیں دے سکی مالی سال 2022 کے جولائی تا ستمبر کے دوران منافع اور منقسمہ 47 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تھا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 57 کروڑ 68 کروڑ ڈالر تھا جس سے 17.2 فیصد یا 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی کمی ظاہر ہوتی ہے. پاکستان (افغانستان کو چھوڑ کر) خطے میں سب سے کم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) حاصل کر رہا ہے اور زیادہ تر سرمایہ کاری یورپی ممالک، امریکا اور چین سے آئی ہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے ایف ڈی آئی میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی. امریکا سے ایف ڈی آئی چین سے بڑھ گئی جو مالی سال 2022 کے جولائی تا ستمبر کے دوران 10 کروڑ 9 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر تھی تاہم یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کورونا وائرس وبا کے تباہ کن اثرات کے باوجود ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے مالی سال 2021 میں زیادہ منافع کمایا تھا. مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران برطانیہ سے سرمایہ کاری پر منافع میں 51 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی لیکن یہ اب بھی دیگر غیر ملکی سرمایہ کاری کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے برطانیہ کو منافع کا منقسمہ مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 11 کروڑ 58 لاکھ ڈالر تھا جبکہ مالی سال 2021 کی اسی مدت میں یہ 23 کروڑ 30 لاکھ تھا واضح رہے کہ برطانیہ پاکستان میں سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے. برطانیہ سے مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ایف ڈی آئی 3 کروڑ ڈالر تھی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی امریکا کو منقسمہ میں کافی اضافہ دیکھا گیا جو پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا اسی سہ ماہی میں 10 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ساتھ امریکا سے سب سے زیادہ ایف ڈی آئی آئی. چین کے لیے منافع کا بہاﺅبہتر ہوا لیکن یہ اب بھی کئی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے ملک کو پہلی سہ ماہی کے دوران 3 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا مجموعی منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھا. رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد اور برآمدات میں 27 فیصد اضافے کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کو ترجیح نہیں دی ملک واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایسے قرضوں کے لیے بات چیت کر رہا ہے جو دوسرے ذرائع سے مزید مالی اعانت حاصل کرنے کے لیے کھڑکیاں کھول سکتے ہیں تاہم میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مشکلات کا شکار ہیں.
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
بادامی باغ میں ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 13افراد زخمی، 6کی حالت تشویشناک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.