کولمبیا کو چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی نئی کھیپ موصول

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:51

کولمبیا کو  چین کی جانب سے   کورونا ویکسین کی نئی کھیپ موصول
بوگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) کولمبیا کو  چین کی بائیو فارماسیوٹیکل فرم سینوویک بائیوٹیک  کی جانب سے کورونا ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے کولمبین  وزارت صحت  کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز  چین
   کی بائیو فارماسیوٹیکل فرم سینوویک بائیوٹیک   کی جانب سے کورونا  ویکسین کی ایک نئی کھیپ موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے   ویکسین  کی  نئی کھیپ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ کوویکس ویکسین کی تقسیم کے طریقہ کار کے ذریعے فراہم کی گئی  ہے۔ وزارت کے مطابق  اب تک ملک بھر میں  کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران ویکسین کی 45879,607 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں وبائی امراض کے آغاز سے اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ کل 4991050 تصدیق شدہ کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں  اور127067   اموات ہوئی ہیں۔