کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام آن لائن کچہری پروگرام کل اور کل منعقد ہو گی

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام آن لائن کچہری پروگرام کیسکوسنٹرل آپریشن سرکل کے صارفین کیلئے 28اور29اکتوبر 2021 (بروزجمعرات اور جمعہ) صبح11بجے سے دوپہر ایک بجے تک منعقدہوگی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوسنٹرل سرکل انجینئر ناصر مندوخیل ٹیلی فون نمبر 0819211415 اور 0812441596 پربراہ راست صارفین کی شکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

لہٰذاکیسکوسنٹرل سرکل کے تمام صارفین جن میں لیاقت بازار، کینٹ،کچہری،مری آباد، بروری، گوالمنڈی، سیٹلائٹ ٹاون، کرانی،پشتون آباد، سریاب، عالم خان،شیخ ماندہ، سپیزنڈ، مہردراور کچلاک سب ڈویژن شامل ہیں وہ بروزجمعرات اور جمعہ صبح 11بجے سے دوپہرایک بجے تک براہ راست سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوسے رابطہ کریں نیز تمام صارفین مذکورہ نمبرزپر کال کرتے وقت اپنا بجلی بل اپنے ساتھ رکھیں اورکیسکوحکام کو اپنے بل کاحوالہ نمبربھی نوٹ کروالیں۔