بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ضمانت منظور

ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت منظور کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اکتوبر 2021 17:00

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ضمانت منظور
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اکتوبر 2021ء) : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان کی ضمانت ممبئی ہائی کورٹ نے منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ میں آریان خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ این سی بی کی جانب سے آریان کی ضمانت کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ آریان نہ صرف منشیات استعمال کرتا ہت بلکہ ان کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

لیکن عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان، ارباز مرچنٹ اور خاتون ساتھی کی ضمانت منظور کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہی جمعے یا ہفتے کے روز آریان اور دیگر کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا۔ آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں قید ہیں۔ منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپل سبسٹنس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی،20 بی،27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے قانونی ماہرین نے کہا کہ گر ان پر یہ الزمات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں سخت سزا بھی ہو سکتی ہے۔انہیں ڈی پی ایس کا سیکشن 8سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہو گیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ سیکشن 20 بیگانچا، چرش اور ڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہو گیا تو انہیں 20 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔سیکشن 27 کی دفعہ ڈرگزز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔