برطانیہ، نجی ٹی وی چینل نے ن لیگی رہنما ناصر بٹ سے معافی مانگ لی

ٹی وی انتظامیہ نے ناصر بٹ سے ان کی نشریات سے تکلیف، پریشانی اور شرمندگی کے لیے معافی مانگی

جمعہ 29 اکتوبر 2021 18:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2021ء) پاکستان کے ایک نجی نشریاتی ادارے نے لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن)کے رہنما ناصر بٹ سے ایک پروگرام نشر کرنے پر معافی مانگ لی جس میں انہیں ایک سے زائد قتل کا مجرم اور منشیات کے گروہ کا رکن قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیراپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما اسحق ڈار کو معافی نامہ جاری کرنے کے چند ہفتوں بعد ہی ناصر بٹ سے ان نشریات کی وجہ سے ہونے والی تکلیف، پریشانی اور شرمندگی کے لیے معافی مانگی۔

ٹی وی انتظامیہ نے کہا کہ وہ قبول کرتا ہے کہ ناصر بٹ ایک منظم مجرم، تہرے قتل کے مجرم یا منشیات کے گروہ کے رکن نہیں ہیں۔اس نے ہرجانے اور اس کے قانونی اخراجات ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان کے مرحوم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ارشد ملک کی لیک ہونے والی ویڈیوز سے متعلق تنازع میں مرکزی شخصیت ناصر بٹ ستمبر 2019 سے لندن میں ہیں۔