Live Updates

وزیر اعظم کا لوٹی ہوئی دولت واپسی لانے کیلئے درخواست کرنا حیران کن ہے، اسلم فاروقی

لوٹی ہوئی دولت کیخلاف موثر کارروائی سے گریز سہولت کاری و دہرے قانون کی شکل ہے، چیئرمین محب قومی سماجی کونسل

جمعرات 4 نومبر 2021 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب نہایت ہی مایوس کن تھا اس خطاب کو مہنگائی ریلیف پیکیج کا نام دینا ایک کھلا مذاق ہے دوسری طرف خطاب میں وزیر اعظم کا دو بڑے خاندانوں سے لوٹی ہوئی دولت کو واپسی لانے کیلئے درخواست کرنا بڑی حیرانی کی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں وزیراعظم کے قوم سے حالیہ خطاب پر الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سیکریٹری جنرل ایم کیو ایس سی حکیم محمد شعیب قریشی، ماسٹر اسلم، دلشاد علی انصاری و دیگر بھی موجود تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم ملک کا چیف ایگزیکٹیو ہوتا ہے اور اس لئے اسے دو بڑے خاندانوں سے لوٹی ہوئی دولت واپسی لانے کی درخواست کے بجائے قانونی کارروائی کے لئے اقدامات کرنے چاہئے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھوکنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دو بڑے خاندانوں پر لوٹی ہوئی دولت کے خلاف مثر کارروائی سے گریز سہولت کاری کے بھی مترادف ہے اور غریب کے لئے قانون سخت اور بڑے خاندانوں کے لئے قانون نرم کے دہرے قانون کی بھی واضح شکل ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کو فوری طور پر از خود نوٹس لینا چاہئے اور وزیراعظم سے جواب طلبی کرنا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات