اپوزیشن لانگ مارچ کر ے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی فر ق نہیں پڑ یگاحکومت اپنی مدت پوری کرے گی ‘ محمد سرور

حکومت انتخابی اصلاحات اور اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کی حامی اور اپوزیشن مخالف ہے ،پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں

اتوار 7 نومبر 2021 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدر ی محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کر ے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی فر ق نہیں پڑ یگا ‘عوام نے 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے اور آئینی مدت پوری کر نا حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ،حکومت انتخابی اصلاحات اور اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کی حامی اور اپوزیشن مخالف ہے ،پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کو بھر پورسیکورٹی سمیت تمام سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں،پاک ترک دوستی مثالی ہے دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں ۔

وہ مشہور ترک ڈرامہ ارتغرل غازی کے فنکار ترگ الپ ‘بامسی اور سلیجان خاتون سمیت دیگر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور فن ثقافت کے حوالے سے لگائی جانیوالی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے .گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 2023سے پہلے حکومت کو گھر بجھوانے کا مشن اپوزیشن کا ایک خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا اپوزیشن جماعتیں اور مولانا فضل الر حمن پہلے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں مگر حکومت اسکے باوجود قائم ہے اور اپنی آئینی مدت کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے وہ عوامی مینڈ یٹ کا احترام کر یں اور حکومت کے خلاف احتجاج کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پرحکومت کا پار لیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس بلانے کا فیصلہ درست ہے اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ ملک میں آنیوالے تمام انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کو سپورٹ کر ے اور اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کی راہ میں اپوزیشن اپنی رکاوٹیں بھی ختم کر دے کیونکہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے ملک میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہے ۔

مشہور ترک ڈرامہ ارتغرل غازی کے فنکار ترگ الپ ‘بامسی اور سلیجان خاتون کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی جتنی ضرورت ہے آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی کیونکہ جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوگی اس وقت کشمیر یوں اور فلسطینیوں کو بھی مظالم سے نجات دلانا ممکن نہیں ہوسکتا ترک صدر طیب اردگان اور وہاں کے عوام کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے جس طر ح آواز بلند کرتے ہیں وہ خوش آئند ہے جبکہ گور نر پنجاب نے تر ک فنکاروں کی پر فارمنس کو بھی سراہا ۔