جعلی وزیراعظم نے مذہب کی نام پر فساد اور نفرتیں پیدا کی ہیں،مولانا فضل الرحمن

جعلی حکومت اور جعلی انضمام کو نہیں مانتے ،چار سال میں ایک سکول قبائلیوں کے لیے نہیں بنایاگیا،آپ نے عوام سے روزگار چھین لیا ہے،جلسے سے خطاب

اتوار 7 نومبر 2021 18:40

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی وزیراعظم نے مذہب کی نام پر فساد اور نفرتیں پیدا کی ہیں،جعلی حکومت اور جعلی انضمام کو نہیں مانتے ،چار سال میں ایک سکول قبائلیوں کے لیے نہیں بنایاگیا،آپ نے عوام سے روزگار چھین لیا ہے۔جنوبی وزیرستان وانا سپورٹس کمپلکس میں پیغام امن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے پچھلی60سالوں سے اسلام سے مذاق کیاہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ایک دوسرے سے دوستی کرینگے ،بدقسمتی سے جعلی وزیراعظم نے مذہب کی نام پر فساد اور نفرتیں پیدا کی ہیں۔انھوں نے کہا خان صاحب نے قبائلی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سال میں 60ارب فنڈز دیے جائینگے لیکن آپ نے عوام سے روزگار چھین لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم جعلی حکومت اور جعلی انضمام کو نہیں مانتے ،چار سال میں ایک سکول بھی قبائلیوں کے لیے نہیں بنایا۔آخرمیں قبائل عمائدین نے مولانا صاحب کو یقین دہانی کرائی کہ ہم وزیرستانی قبائل جمعیت کے ساتھ ہونگے ۔