تحریک انصاف خدمت کا نام ،عوام سے الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدے مکمل کررہے ہیں،ریاض خان

سابقہ دور میں منتخب نمائندوں نے عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بونیر آج بھی کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے،پانچ سالہ دور اقتدار میں بونیر کا نقشہ بدل کر دم لیں گے،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ

اتوار 7 نومبر 2021 18:40

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ریاض خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خدمت کا نام ہے ،اور عوام سے الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدے ہم بلا کسی سیاسی وابستگی بتدریج مکمل کررہے ہیں،سابقہ دور میں منتخب نمائندوں نے عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بونیر آج بھی کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے،پانچ سالہ دور اقتدار میں بونیر کا نقشہ بدل کر دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت پی کے 20موضوع سالارزئی چوک جوڑ میں پیربابا روڈ پر ایلم کازوے پر 20ملین روپے کی خطیر لاگت سے پُل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا دردینہ مس،ْلہ تھا انشاء اللہ آئندہ 8ماہ میں یہ منصوبہ مکمل کر کے عوام کو تحفے میں دیں گے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کام عوام پر کوئی احسان نہیں یہ ان کا بنیادی حق ہے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی بدلے یہ منصوبے ہورہے ہیں،محض تحریک انصاف نہیں بلکہ ہر کوئی اس کی نگرانی کریں اور جہاں بھی کوئی کمزوری دیکھائی جائے بروقت رپورٹ کریں۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک پوری پلان کے تحت میدان میں اُتریں گے ،تحریک انصاف کے ہر کارکن ہر وقت تیار ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں ایک بڑے مارجن کے تحت بونیر میں کلین سویپ کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ واحد صوبہ ہے جو کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں ،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،انتخابات کیلئے قانون اسمبلی میں بن جاتا ہے ،لہذا عدالتیں اسمبلی کے کاموں میں مداخلت سے باز رہیں،یہ لوکل گورنمنٹ کا قانون ہے جس میں تحصیل جماعتی بنیادوں اور ویلیج کونسل غیر جماعت بنیادوں پر کرانے کا قانون پاس ہے ،ہائی کورٹ نے جماعتی بنیادوں پر کرانے اور شیڈول کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ،جس سے ہمیں ایک بات پر اعتراض ہے کہ یہ جماعتی یا غیر جماعتی کرانے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہے نہ کہ عدالتوں اور دیگر اداروں کیساتھ کیونکہ سپریم ادارے صوبائی اسمبلی،قومی اسمبلی اور سینیٹ ہے،اور اگر ہم تبدیلیاں کرتے ہیں تو یہ اختیار اسمبلی کے پاس ہے،معزز ممبران اس پر ڈیبیٹ کرائیں گے اور قانون کو جا الیکشن کا اعلان کرائیں گے،الیکشن کمیشن قانون ساز ادارہ نہیں یہ اختیار اسمبلی کے پاس ہے ،آئین ،اور اس کی تشریخ عدالت اور ترمیم اسمبلی کے پاس ہے اور ہم اسمبلی قانون کو بلڈوز نہیں ہونے دیں گے،اس سے قبل منسٹر ریاض خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 20ملین کی لاگت سے بننے والے ایلم کازوے پل کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔