پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے،ترجمان پی ڈی ایم

پیپلزپارٹی نے سینٹ میں، اپوزیشن لیڈرکے عہدے کے حصول کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا ۔پی پی پی مہربانی کرے جس تھالی لی میں کھایا اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں ،حافظ حمداللہ کا قمرزمان کائرہ کے بیان پر ردعمل

منگل 9 نومبر 2021 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2021ء) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے، پیپلزپارٹی نے سینٹ میں، اپوزیشن لیڈرکے عہدے کے حصول کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہاکہ جس دن پی پی سینٹ سے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن حاصل کر رہی تھی اسی دن جاتی امرامیں ناشتہ میں بھی شریک تھی انہوں نے کہاکہ قمرزمان کائرہ اور پی پی پی یہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھیں قوم کو بتایا جائے کہ کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سنیٹر نہیں بنے۔

پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا اور غفورحیدری کو ہروایا کیا ایسانہیں تھا ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی ڈی ایم پر تنقید کرکے حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے، پی پی پی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے تومولانافضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرے ۔ پی پی پی مہربانی کرے جس تھالی لی میں کھایا اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں ہے۔اعجاز خان