صحافیوں کی سپیکر بلوچستان کی بیمارپرسی کیلئے ان کے فرزند میرفاروق جمالی سے ملاقات

پیر 15 نومبر 2021 23:18

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) اسپیکر بلوچستان کی خیریت اور تیمار پرسی کے لئے علا قائی معتبرین اور صحافیوں کا کراچی میں ان کے ہاں ان کے فرزند میر فاروق خان جمالی سے ملاقات میر جان جمالی کے صحت یابی کے لئے دعا، میر جان محمد خان جمالی علا قے اور صوبے کے قدآور شخصیت ہیں اللہ پاک انہیں زندگی دے، تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلو چستان میر جان محمد خان جمالی کی خیریت اور تیمار داری کے لئے سابق صدر پرس کلب و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مردان جمالی ، صحا فی گلفام حسین لاشاری نے گزشتہ روز جمالی ہاوس کراچی میں ان کے فرزند میر فاروق خان جمالی سے ملاقات کی اور اسپیکر بلو چستان میر جان محمد خان جمالی سے ان کی خیریت دریافت کی میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ والد صاحب قدر بہتر ہیں اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کا بھی میں بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے والد صاحب کے لئے خصو صی دعائیں کی اور خیراتیں کی انہوں نے کہا میں آپ کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ آئے اس موقع پر علی مردان جمالی اور گلفام حسین لاشاری نے کہا کہ میر جان محمد خان جمالی اس علا قے اور صوبے کے اثاثے ہیں اور ایک قدآور شخصیت ہیں اللہ پاک انہیں حیات خضر دے اور ہم انے دعاگو ہیں، اس موقع پر علا قائی معزین میں ، بہادر خان لاشاری ، حاجی گلام مصطفی خان لاشاری ، ذاکر حسین لا شاری ، عابد حسین لا شاری ، اقلیتی رہنماء سیٹھ راجہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔