کورونا کے بڑھتے کیسز،آسٹریا کا ایک بار پھر لاک ڈائون کے نفاذ کا اعلان

ہفتہ 20 نومبر 2021 14:42

کورونا کے بڑھتے کیسز،آسٹریا کا ایک بار پھر لاک ڈائون کے نفاذ کا اعلان
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) آسٹریا نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک بار پھر لاک ڈائون کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان آسٹرین چانسلر الیگزینڈر شیلنبرگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

الیگزینڈر شیلنبرگ کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کا منصوبہ ہے، اس لیے شہری فروری سے پہلے پہلے ویکسین لازمی لگوائیں۔آسٹرین چانسلر کے مطابق لاک ڈائون کا دورانیہ کم سے کم دس دن اور زیادہ سے زیادہ بیس دن تک ہوسکتا ہے۔ آسٹرین حکام نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے پہلے ہی لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :