بہاولنگر، بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کا گلا دبا کر لاش چھت پر لٹکا دی
بہاولپور کے علاقے صادق نگر میں مبینہ طور پر خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس حکام
دانش احمد انصاری اتوار 21 نومبر 2021 19:43
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔صادق نگر کے تھانے مدرسہ میں مقتول کے والد کی مدعیت میں بیوی نازیہ، آصف اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
والد نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول عاشق کی نازیہ سےآٹھ ماہ قبل شادی ہوئی ، مبینہ طورپر نازیہ کے بابر سے تعلقات تھے، روکنے پرمحمد عاشق کو قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔جب کراچی کے علاقے کورنگی میں بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو ذبح کردیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش پلنگ کے نیچے چھپا دی تھی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی چھری بھی صاف کر کے رکھ دی تھی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مقتول کو ذبح کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اپنے آشنا کے حوالے سے بھی بتایا۔ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ سونی نامی شخص سے اُس کے تعلقات تھے، دونوں نے مل کر جاوید کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.