کترینہ کی شادی میں سلمان خان شرکت نہیں کریں گے

سلمان خان دسمبر میں آنے والی اپنی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے

منگل 23 نومبر 2021 11:56

کترینہ کی شادی میں سلمان خان شرکت نہیں کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) بالی ووڈ کے چٴْل بٴْل پانڈے سلمان خان اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان دسمبر میں آنے والی اپنی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اور اسی وجہ سے وہ اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

چٴْل بٴْل پانڈے سلمان خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حراست کے دنوں میں اداکار اور اٴْن کے اہلخانہ کو سپورٹ کرتے ہوئے اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی تھی۔اب چونکہ آریان خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے تو سلمان خان اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی ملتوی شوٹنگ دسمبر میں شروع کریں گے۔دوسری جانب مداحوں کے لیے یہ بات کافی حیران کٴْن ہے کہ سلمان خان اپنی دوست کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ مداح کترینہ کو سلمان خان کے گھر کا فرد سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ اٴْن کی شادی راجستھان میں ہونے کا امکان ہے۔