فواد چوہدری نے ابھی نندن کا اعزاز کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار دیدیا

ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی ایوان صدر میں اعزازت کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی

منگل 23 نومبر 2021 16:54

فواد چوہدری نے ابھی نندن کا اعزاز کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو کامیڈی فلم کے ایک سین کی شوٹنگ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی ایوان صدر میں اعزازات کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ابھی نندن کو بھارت کے صدر کی جانب سے ’ویر چکرا‘ اعزاز وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ابھی نندن اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا وفاقی وزیر ے ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو بھارت کے ایوان صدر میں کامیڈی فلم کے سین کی شوٹنگ قرار دیا۔