سجاول میں مہنگائی اور مصنوعی گرانی کے خلاف جے یوآئی، پی پی شہید بھٹو اور دیگر تنظیموں کے رہنمائوں کا احتجاج

بدھ 24 نومبر 2021 00:20

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) سجاول میں مہنگائی اور مصنوعی گرانی کے خلاف جے یوآئی، پی پی ش بھ اور دیگر تنظیموں کے رہنمائوں نے احتجاج کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کے کلرک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے، جامع مسجد چوک پر مولانااشرف میمن، مولاناحسن قاسمی، سراج لوہار، یونس بھان اور دیگر نے تقریر کرتے ہوئے کہا سجاول میں تاجروں نے ذخیرہ اندوزی کرکے مصنوعی گرانی پھیلارکھی ہے، ریٹ لسٹیں غائب ہیں اور من مانی قیمت وصول کی جارہی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے اجلاسوں میں بھی انہیں منافع خور تاجروں کو مدعو کیاجاتاہے، جبکہ پرائیس کنٹرول کا کلرک ان سے باقائدہ بھتہ لیکر جاتاہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر اس کلرک کے خلاف کاروائی کرکے مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :