Live Updates

اصل مجرم تو حکومت ہے،نیب تو آلہ کار ہے، مریم نواز

نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اسکو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 24 نومبر 2021 13:41

اصل مجرم تو حکومت ہے،نیب تو آلہ کار ہے، مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل مجرم تو حکومت ہے،نیب تو آلہ کار ہے۔مریم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اصل مجرم تو حکومت ہی. نیب تو آلہ کار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے ،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں،نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اسکو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں نیب جواب کہاں سے دے۔

انہوںنے کہاکہ یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التواء مانگا جائے۔ مریم نواز نے کہاکہ میرے کیس میں التواء نیب مانگ رہا ہے میں نہیں، عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہو رہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات