Live Updates

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی

نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 نومبر 2021 13:37

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2021ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس کسی قسم کا کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے۔ مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب حکومت کا آلہ کار ہے، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، جب کیس سے کچھ نہیں نکلتا تو نیب کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔ حکومت اصل مجرم ہے، نیب سے جواب نہیں بنتا تو حکومت کو آنا پڑتا ہے ، یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التوا مانگا جائے اور میرے کیس میں التوا نیب مانگ رہا ہے میں نہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری غریبوں پر ظلم ہے، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر معاشی خود مختاری گروی رکھ دی۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت ہے جبکہ پہلے ہی حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوائی، کھانا، بجلی، گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان ؟ ملک میں گیس ہے نہ بجلی، ہر چیز مہنگی ہو گئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے، اللہ اس ملک اور قوم پر رحم فرمائے، دوائی، کھانا، بجلی گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان ؟ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں ؟
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات