گیس کی قلت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 24 نومبر 2021 14:48

گیس کی قلت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) گیس کی قلت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گیس کی قلت بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبے بھر میں گیس کی قلت کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہے۔شہریوں کو کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سردی کے آغاز میں چولہے گیس کی قلت سے بند ہوچکے ہیں ۔حکومت ایک بار پھر گیس کی قیمت میں 150فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔گیس مہنگی ہونے کے باوجود شہریوں کو نہیں مل رہی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے اورگیس کی قلت پر فوری قابوپایا جائے۔