گنے کی بین الصوبائی نقل وحمل کی اجازت دی جائے، میاں ناصر حیات مگوں
بدھ 24 نومبر 2021 16:28
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تقریباً 60 فیصد چینی کمرشل صارفین استعمال کرتے ہیں اور یہ صارفین شوگر مارکیٹ میں ایک صحت مند کمپیٹیشن کا ماحول بنا سکتے ہیں؛ اگر انکو صحت مندانہ مسابقت اور آزاد منڈی تک رسائی دی جا ئے۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی دائمی غذائی افراط زر کا واحد حقیقی، موثر، صارف دوست اور پائیدار حل فر ی مارکیٹ میںہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ گزشتہ چند سالوں میں اشیا ئے خورد ونوش کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ چینی کی قیمت مسلسل غیر مستحکم رہے گی اگر مختلف صوبوں کی گنے کی فصلیں اپنی صوبائی حدود تک محدود رکھی جا ئیں گی اور اس کے نتیجے میں مہنگائی کا دباؤ بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں میں عدم استحکام کا حل بھی فر ی مارکیٹ ہے۔ عدیل صدیقی نے کہا کہ موجودہ کرشنگ سیزن میں گنے کی بمپر کراپ دیکھنے کو ملے گی اوراس صورتحال میں گنے کی نقل و حمل کے لیے صوبائی سرحدیں کھولنے سے چینی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لانے میں مدد ملے گی اور بڑے پیمانے پر عوام کو ریلیف بھی مل سکے گا۔میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) اور حکومت صوبوں کے مابین چینی کی محدود نقل و حرکت کے معاملے پر آمنے سامنے آچکے ہیں اورایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے وہ حکومت اور PSMA کے درمیان ثالثی کروانے کے لیے تیار ہیں تاکہ ایک متفقہ حل تک پہنچا جا سکے۔میاں ناصر حیات مگوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت خزانہ و محصولات اور وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو چاہیے کہ وہ ملک میں چینی کے مستقبل کے کسی بھی بحران کو روکنے کے لیے ہر مرحلے پر شوگر انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر اور فعال روابط قائم کرے اور ملکی چینی کی صنعت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرکے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی بچائیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
جنوبی پنجاب میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیکٹر رقبے پر مشتمل آم کے باغات موسمی تغیرات سے شدید متاثر ہوئے ‘ ماہرین
-
دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھینسوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشاف
-
آم دنیا میں پاکستان کی پہچان اور موسم گرما کا مقبول ترین پھل بن گیا
-
سیب کی پیداوا ، پاکستان دنیا بھرمیں دسویں نمبرپرآگیا
-
وفاقی وزیر خزانہ نے روایتی کمپیوٹر ڈیٹابجٹ پیش کیا
-
ملک میں غیر موثر آبپاشی کے طریقوں کے باعث ہر سال تقریباً 50 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوتا ہے ،ماہرین
-
پاکستان اور چین کا ٹماٹر کی اعلیٰ پیداواری اقسام متعارف کرانے پر اتفاق،معاہدے پر دستخط
-
پاکستان کے قومی پھل آم کی برآمدات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
-
پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں آئینی رٹ پٹیشن دائر
-
پاکستان بزنس فورم کا 28ویں آئینی ترمیم میں معاشی اصلاحات کو شامل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا بھر میں کچھووں کا عالمی دن ’’ورلڈ ٹرٹل ڈے‘‘ 23 مئی کو منایا جائے گا
-
وہاڑی میں ایک لاکھ 45 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کا ہدف، کاشتکاروں کو معیاری بیج و کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.