صومالیہ ، کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ،17زخمی

جمعرات 25 نومبر 2021 15:32

صومالیہ ، کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ،17زخمی
موغادیشو۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشومیں کار بم دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔  چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے موغادیشو کے ہوڈان ضلع میں ایک مقامی سکول کے قریب غیر ملکی سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایاجس کے نتیجےمیں 8افراد کی ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔

پولیس  کا کہنا تھا بتایا کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ دھماکا معصر سکول کے سامنے ہوا اور ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ نشانہ بننے والا ایک سکیورٹی فرم کا قافلہ تھا جو اقوام متحدہ کے ان اہلکاروں کی حفاظت کرتا ہے جو مبینہ طور پر گورڈن ٹریننگ کیمپ سے ہالانے بیس کیمپ کی طرف سفر کر رہے تھے۔الشباب کے عسکریت پسندوں نے شورش زدہ شہر میں ہونے والے تازہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔صومالیہ میں افریقی یونین مشن کی حمایت یافتہ صومالی نیشنل آرمی نے 2011 میں الشباب کو موغادیشو سے بھگا دیا تھا، لیکن دہشت گرد گروہ اب بھی حملے کرنے، سرکاری تنصیبات، ہوٹلوں، ریستورانوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔