بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 65ویں برسی27نومبرہفتہ کو منائی جائے گی

جمعرات 25 نومبر 2021 20:29

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 65ویں برسی27نومبرہفتہ کو منائی جائے گی ۔ مختلف شہروں میںمسلم لیگ اور دیگرسیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین ان کی ملکی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔تحریک آزادی کے عظیم رہنما،معروف مصنف،شاعر اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان نے لاہور میںروزنامہ ’’ زمیندار ‘‘ کے ادارت سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول ؐ تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے ان کے شاعرانہ مجموعوں میں چمنستان،نگارستان اور بہارستان قابل ذکر ہیںیہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مولاناظفر علی خان قیام پاکستان کے بعد جہانیاں کے دورے پر بھی تشریف لائے تھے انہوں نے جہانیاں شہر کے متعلق ایک پوری نظم ارشاد فرمائی تھی اس نظم کا ایک شعر کچھ یوں ہے کہ ’’ جو دیدہ ور ہیں انہیں دکھا دے جہانیاں ، دین محمد عربی کی نشانیاں ‘‘ جہانیاں کے عنوان سے پوری نظم ان کے مجموعہ کلام نگارستان میں بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا ظفر علی خان شعلہ نواخطیب بھی تھے وہ 27نومبر 1956ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں کریم آبادمیں دفن کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :