ترکی کے بعد یو اے ای کے 2 اور اسلامی ممالک کے ساتھ رابطے
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے مصر اور عراق کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی ، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی
ساجد علی جمعہ 26 نومبر 2021 16:19
(جاری ہے)
ان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں متعدد علاقائی اور عالمی معاملات میں پیشرفت پر اظہار خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ عرب دنیا میں ترقی ، استحکام اور سکیورٹی کے حوالے سے معاملات سمیت کئی دیگر امور پر بھی مل کر مشاورت سے آگے چلنے پر اتفاق ہوا ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کئی برسوں بعد ترکی سے تعلقات میں بہتری آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ، یو اے ای کی جانب سے یہ اعلان ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ ترکی کے موقع پر سامنے آیا ، جہاں شیخ محمد نے جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کی جس میں ترکی کی معیشت کے لیے تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا یہ فنڈ اسٹریٹجک سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گا ، خاص طور پر توانائی، صحت اور خوراک سمیت لاجسٹک شعبے شامل ہیں ، فنڈ کا قیام متحدہ عرب امارات کے ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے نقطہ نظر کی ایک عکاسی ہے ، جس میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز ہے تاکہ نئے اقتصادی شعبوں میں باہمی تجارت اور تعاون کو بڑھایا جا سکے جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فروغ ملے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں،حماس
-
ابھی غزہ میں مکمل قحط کا ماحول نہیں ہے، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.