, طلباء کو قائل کرلیا ہے مغوی طلباء کی بازیابی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان ذاتی طور پر کوششوں میں مصروف ہیں: عبدالرحمن کھیتران

ڑ*ہفتے سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق پڑھائی ہوگی صرف بلوچستان یونیورسٹی اس وقت تک بند ہوگا جب تک مغوی طلباء بازیاب نہ ہو 15دن کے اندر اندر مغوی طلباء کو بازیاب کرائینگے : صوبائی وزیر

جمعہ 26 نومبر 2021 20:10

H کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ طلباء کو قائل کرلیا ہے کہ مغوی طلباء کی بازیابی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ذاتی طور پر کوششوں میں مصروف ہیں ہفتے سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق پڑھائی ہوگی صرف بلوچستان یونیورسٹی اس وقت تک بند ہوگا جب تک مغوی طلباء بازیاب نہ ہو 15دن کے اندر اندر مغوی طلباء کو بازیاب کرائینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعے کو بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے طلباء کے احتجاجی کیمپ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلباء تنظیموں کے رہنما ء بھی موجود تھے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے مجھے چیئرمین نامزد کردیا ہے یکم نومبر کو جامعہ بلوچستان کے 2طالبعلم سہیل اور فصیح اغواء ہوئے طالبعلموں کی بازیابی کیلئے جامعہ بلوچستان کے طلباء نے یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا طلباء تنظیموں سے کامیاب مذاکرات کے بعد یہ تہہ پایا گیا ہے کہ ہفتے سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ان میں معمول کے مطابق پڑھائی جاری رہے گی تاہم بلوچستان یونیورسٹی مغوی طلباء کی بازیابی تک بند رہے گی دھرنے میں شامل طلباء نے مجھے عزت بخشی انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنے کے شرکاء کو یہ یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ رہے ہیں انشاء اللہ 15روز کے اندر اندر مغوی طلباء بازیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنے کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کرے کیونکہ شدید سردی ہے تاہم طلباء نے موقف اختیار کیا کہ دونوں مغوی طلباء کی بازیابی تک جامعہ بلوچستان بند رہے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود طلباء کا دھرنا جاری ہے بلوچستان پہلے سے پسماندہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ تعلیمی ادارے بند ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء باصلاحیت ہے حکومت مغوی طلباء کی بازیابی کیلئے مختلف اداروں سے رابطے میں ہے جلد ان کی بازیابی کی خوشخبری سنائیں گی