کورونا کیسز میں مزید کمی کیلئے مختلف سیکٹرز کو اسپیشل ایس اوپیز جاری
پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد کم ہوکر5141 رہ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کے مجموعی کیسز4 لاکھ 42 سے زائد ہوگئے۔ سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 نومبر 2021 22:23
(جاری ہے)
ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروک سکتے ہیں - 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 90 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسزکی کل تعداد 442,814 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 424,666 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5,141 ہوچکی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 3 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 2 جبکہ گوجرانوالہ سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 13,007 ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,411 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,315,012 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا کے 52 جبکہ راولپنڈی سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد سے کورونا کے 6 جبکہ سرگودھا سے 5، قصورسے 4اورمیانوالی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائیسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 1.6 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 0.5 اور گوجرانوالہ میں 0.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائدآبادی کوویکسین لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.